98

اسلام آباد،تعلیمی اداروں میں چینی زبان لازمی قرار

اسلام آباد(نیوز واچ)وزارت سمندر پار پاکستانی کے زیر انتظام تعلیمی اداروں میں چینی زبان سکھانے کا اعلان کرتے ہوئے تعلیمی اداروں میں چینی زبان کولازمی قرار دے دیا۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سمندرپارپاکستانی کا اجلاس چیئرمین شیخ فیاض الدین کی زیر صدارت ہوا،اجلاس میں ایم ڈی او پی ایف نے کمیٹی کو بتایا کہ وزارت سمندر پار پاکستانی نے اپنے زیر انتظام تعلیمی اداروں میں چینی زبان سکھانے کا فیصلہ کیا ہے۔انھوں نے کمیٹی کو بتایا کہ پائلٹ پروجیکٹ کے تحت چینی زبان اسلام آباد کے 3 تعلیمی اداروں میں سکھائی جائے گی جس کے لیے الگ سے اساتذہ کا تقرر کیا جائے گا۔.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں