12

بابر علی واپس پاکستان لوٹ آئے ،شوبز سرگرمیاں شروع

لاہور(نیوز واچ)اداکار بابر علی نے وطن واپس آکر شوبز سرگرمیاں دوبارہ شروع کردیں،و ہ ان دنوں کراچی میں ایک ڈرامہ سیریل کی ریکارڈنگ میں حصہ لے رہے ہیں۔یاد رہے کہ اداکار بابر علی گزشتہ برس دسمبر میں اپنی فیملی کے ہمراہ امریکہ منتقل ہوگئے تھے۔روانگی سے قبل میڈیا میں یہ خبریں عام ہوئیں کہ انہیں نامعلوم افراد کی طرف سے جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں جس کے متعلق انہوں نے پولیس میں بھی رپورٹ کر دی تھی۔بابرعلی نے وطن واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب وہ پاکستان میں ہی رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں