91

عمرانی حکومت میں غیر منتخب لوگوں کی شمولیت حکومت کی نا کامی ہے ، مفتی قاسم فخری

کراچی(نیوز واچ) تحریک لبیک پاکستان سندھ کے پارلیمانی لیڈر مفتی محمد قاسم فخری نے کہا ہے کہ اقتدار پر ست لیٹر ے سیاست دانوں نے ملک میں فکری نظریاتی اور صاف ستھری سیا ست کو دفن کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے جس سے پاکستان کی سالمیت کو شدید خطرات لاحق ہیں ان حالات میں تحریک لبیک پاکستان کی بے داغ قیادت امیر المجاہدین علامہ خادم حسین رضوی، پیر محمد افضل قادری ودیگر علماء مشایخ نے پاکستان کو بچانے اور عوام کو مسائل سے چھٹکار ادلانے کی سیاست کا آغاز کیا تو ہمارے قائدین کو بغیر مقدمہ چلائےجیلوں میں ڈال دیاگیا ہے عمرانی حکومت میں غیر منتخب لوگوں کی 34فیصد کا بینہ میں شمولیت و فاقی حکومت کی مکمل ناکامی ہے وہ اپنی پالیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے اجلاس میں اراکین سندھ اسمبلی محمد یونس سومرو، محترمہ ثروت فاطمہ، امیر کراچی علامہ رضی حسینی نقشبندی نے بھی شرکت کی مفتی محمد قاسم فخری نے کہا کہ قومی اسمبلی، سینیٹ سمیت صوبوں کی اسمبلیوں میں عوامی مفاد میں قانون سازی کے بجائے حکومت اور حزب اختلاف کا طرز عمل پارلیمانی اور جمہوری روایت کے برعکس ہے۔ اس صورتحال میں تحریک لبیک پاکستان اسمبلی کے ایوان اور عوام میں ملک کو بچانے اور پاکستان کو اسلامی فلاحی مملکت بنانے کیلئے اصل حزب اختلاف کی صورت میں اپنی پر امن سیاسی جدوجہد کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ جھوٹے مقدمات اور قیدوبند کی صعوبتیں ہماری فکروعزم کو متزلزل نہیں کر سکتے ان شا ء اللہ لیٹرے اور اقتدار پرست سیاست دانوں کا یوم حساب قریب ہے جو ادارے نہیں عوام خودان کااحتساب کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں