41

لاہور، نامور اردوڈرامہ نگارآغاحشر کاشمیری کی 84ویں برسی ”کل“منائی جائے گی

لاہور(نیوز واچ)برصغیر کے نامور اردوڈرامہ نگارآغاحشر کاشمیری کی 84ویں برسی 28اپریل بروز اتوار منائی جائے گی اس سلسلے میں ملک بھر نگار خانوں،سٹیج اور آرٹس کونسلوں کے زیر اہتمام خصوصی تعزیتی تقریبات منعقد کی جائیں گی جس میں آغا حشر کاشمیری کی ادبی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔آغا حشر کاشمیری4اپریل 1897ء کو بھارت کے شہر بنارس کے ایک علمی و ادبی گھرانے میں پیدا ہوئے۔آغا حشر کاشمیری نے 1897ء میں اپنا پہلا ڈرامہ مرید شک لکھ کر اپنے فنی کیرئیر کا آغاز کیا انہوں نے کل133ڈرامے تحریر کیے جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔آغا حشر کاشمیری کی ادبی خدمات کا دائرہ انتہائی وسیع ہے۔آغا حشر کاشمیری 28اپریل1935کو جہان فانی سے رخصت ہو گئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں