40

ٹانک ،قرض اور بے روزگاری سے تنگ شخص نے 5افراد کو قتل کر دیا

ٹانک(نیوز واچ) سید رسول پیشے کے لحاظ سے جیولر تھا لیکن روزگار نہ ہونے اور لاکھوں روپے قرض پڑنے کی وجہ سے ذہنی طور پر شدید پریشان تھا آج علی الصبح 6 بجے اپنے گھر میں سوتے ہوئے بیوی بچوں پر فائرنگ کر دی،قرض اور بے روزگاری سے تنگ آکر سید رسول نامی شخص نے اپنے گھر کے اندر فائرنگ کرکے بیوی اور بچوں سمیت 5 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ایک بیٹی اور بیٹا شدید زخمی ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق ٹانک کے محلہ قاضیانوالہ کا رہائشی سید رسول پیشے کے لحاظ سے جیولر تھا لیکن روزگار نہ ہونے اور لاکھوں روپے قرض پڑنے کی وجہ سے ذہنی طور پر شدید پریشان تھا جس کے باعث اس نے آج علی الصبح 6 بجے اپنے گھر میں سوتے ہوئے بیوی مسماتہ حلیمہ بی بی 15 سالہ بیٹی کرن اور 13 سالہ عمیرہ بی بی 18 سالہ بیٹے سلیمان ، 20 سالہ ثوبیہ 13 سالہ عمیرہ اور 11 سالہ عثمان پر فائرنگ کرکے بعد میں خود کی زندگی کا چراغ گل کردیا فائرنگ کے نتیجے میں عمیرہ اور عثمان شدید زخمی ہوگئے جبکہ خاندان کے دیگر تمام 5 افراد جان بحق ہوگئے ہیں پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں