39

چھوٹے ایونٹ پر سروس بند نہ کریں،سپریم کورٹ

اسلام آباد(نیوز واچ) سکیورٹی کے نام پر موبائل سروس بند کرنے سے متعلق سپریم کورٹ میں زیر سماعت کیس کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے جسٹس عظمت سعید شیخ نے کہا ہے کہ ہم بھی یہی کہتے ہیں کہ چھوٹے ایونٹ پر سروس بند نہ کریں۔ موبائل کمپنیوں والے بھی حوصلے سے کام لیں ان کی مانی گئی تو کسی بھی واقعہ کی صورت میں کمپنی مالک کیخلاف دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہوگا۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے کہ قانون میں ضم ہونے دیں پھر دیکھ لیتے ہیں ۔کیس کی سماعت جسٹس عظمت سعید شیخ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی اس موقع پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے موقف اپنایا کہ قانونی موقف سے حکومت کو آگاہ کردیا ہے ایک ماہ کا وقت دیاجائے پیش رفت سے آگاہ کردیا جائیگا موبائل کمپنی کے وکیل نے اس موقع پر عدالت کو بتایا کہ معمولی باتوں پر سروس بند کردی جاتی ہے ترکی کا صدر دورہ کرے یا وزیراعظم کا سروس بند کردی جاتی ہے کوئی بڑا ایونٹ ہو تو سروس بند کرنا سمجھ بھی آتا ہے عدالت نے سماعت جون کے آخری ہفتے تک ملتوی کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں