42

کرک،ٹیری مردان خیل میں پہاڑی پر تنازعہ،خٹک اور بنگش اقوام میں شدید فائرنگ جاری

کرک(نیوز واچ) ٹیری مردان خیل کے قریب پہاڑی ملکیت کا تنازعہ شدت اختیار کر گیا،خٹک اور بنگش اقوام کے مابین شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے جس میں تین افراد کی زخمیہونے اور کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہو ئی ہے پولیس کی بھاری نفری روانہ ہو چکی ہے۔تفصیلات کے مطابق ٹیری مردان خیل کے قریب پہاڑی کی ملکیت پر عرصہ دراز سے جاری تنازعہ شدید ہوتے ہوئے بالآخر کشت و خون تک آ پہنچا اور اس وقت ملنے والی اطلاعات کے مطابق خٹک اور بنگش اقوام میں شدید فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جس میں تین افراد کے زخمی ہوچکے ہیں تاہم ابھی تک کسی ہلاکت کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، اس حوالے سے قانون نافذ کرنیو الے اداروں کو خبر ملنے پر پولیس کی بھاری نفری روانہ ہوچکی ہے اور کثیر تعداد میں گرفتاریاں متوقع ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں