40

کرک،ٹیری مردان خیل پہاڑی ملکیت تنازعہ،تین افراد جابحق جبکہ کئی افراد زخمی

کرک(نیوز واچ)ٹیری مردان خیل کے قریب پہاڑی ملکیت تنازعہ شدت اختیار کر گیا،تنازعہ بنگش اور خٹک اقوام کے مابین تھا جس کے نتیجے میں تین افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہو ئی تاہم تازہ ترین اطلا ع کے مطابق تین افراد جابحق ہو چکے ہیں جس میں قیمت گل ولد عادل بادشاہ،لال شاہ دین ساکنان عیسق حوماری جبکہ دوسری جانب سے محمد رسول ولد ولایت شاہ ساکن انار چینہ ضلع ہنگو۔ تفیصلات کے مطابق پہاڑی ملکیت تنازعہ کشت و خون میں تبدیل ہو گیا اور بالا آخر تین جانیں نگل گیا پیچیدہ حالت کے بعد ہنگو پولیس اور کرک پولیس نے مشترکہ آپریشن کر کے علاقہ کو کنڑول میں لے لیا، جبکہ پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں