52

کرک،پولیس نے ماہ رفتہ کارکردگی رپورٹ عوام کے سامنے پیش کر دی

کرک (نیوز واچ) پولیس نے ماہ رفتہ میں سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری سرچ آپریشنز میں سینکڑوں قانون شکن ملزمان گرفتار کئے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرک نوشیر خان مہمند کے جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی،جرائم کے تدارک اور سد باب کے پالیسی کے نتیجے میںسرکل ایس ڈی پی اوز کے زیر قیادت ایس ایچ اوز نے پولیس کے ہمراہ گزشتہ ماہ ضلع کرک کے مختلف مقامات پر دوردرازنواحی اور مضافاتی علاقوں میں 61سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کئے گئے ۔گزشتہ ماہ سرچ آپریشن کے دوران 91مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لاکر کھڑا کر دیا گیا۔ جبکہ گرفتار اشتہاریوں میں قتل کے 20، اقدام قتل کے 8اور63 دیگر سنگین نوعیت کے جرائم میںپولیس کو مطلوب اشتہاری شامل ہیں۔پولیس نے مختلف اوقات ٹارگٹڈ کاروائیوں کے دوران 43منشیات فروشوں ، 15مشتبہ اور مشکوک افراد،3قمار بازوں سمیت 299 قانون شکن ملزمان اور 6چورچکار اور مجرمان اشتہاریوں کو پناہ دینے والے 5سہولت کاروں کو حراست میں لیا۔ پولیس نے سرچ آپریشنز کے دوران گرفتار اشتہاریوں، قانون شکن ملزمان کے قبضہ سے مجموعی طورپر 4کلاشنکوف ،8رائفلیں،7بندوقیں ،4ریپیٹرز،45پستول،1248عدد مختلف بور کے کارتوس سمیت گرفتار منشیات فروشوں کے قبضہ سے 35.374kg چرس،1.850kgہیروئن ،2.597kgآئس برآمد کی ۔علاوہ ازیں پولیس نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت مقامی تھانہ جات میں رجسٹریشن نہ کرنے پر10کرایہ مکان ایکٹ کے تحت 1ایف آئی آر درج کرک مالک مکان اور کرایہ دار کو گرفتار کیا ۔ اور ہوائی فائرنگ کرنے والوںکے خلاف 13مقدمات درج کرکے نامزد 17ملزمان کو پابند سلاسل کیا ۔حفظ ماتقدم کی خاطر امن عامہ میں خلل پیدا کرنے کے باعث 244افراد کو 107(ض۔ف) کے تحت پابند ضمانت کیا گیا۔غیر قانونی اور غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں کے خلاف جاری کمپین کے نتیجے میں درجنوں موٹرسائیکلوں کی محکمہ ایکسائزکے ذریعے رجسٹریشن بھی کروائی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں