53

کرک، سی اینڈ ڈبلیوکی ناقص کاکردگی،عوام پریشان

کرک(نیوز واچ) ایم این اے شاہد خٹک کے دبنگ ایکشن کا انتظار ،ایکسن سی اینڈ ڈبلیو عرصہ دراز سے کرک میں تعینات تبادلے کا مطالبہ زور پکڑنے لگا، تفصیلات کے مطابق گذشتہ چار سالوں سے ایکئسن سی اینڈ ڈبلیوں آصف عمران کرک میں تعینات ہے اور تبادلے کا نام و نشان تک نہیں حالانکہ اب تک تمام ایکئسن کسی ایک ضلع میں با مشکل سے دو سال گزارتے ہیں اور پھر تبدیل کئے جاتے ہیں جبکہ آصف عمران کے تبادلے میں اُلٹا گنگا بہتی ہے یا تو اُن کی سفارش مضبوط ہے یا پھر ارباب احتیار کے نظر وں سے اوجھل ہیں ناقص کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت تحصیل چوک سے جیل چوک تک کی سڑک ہے جو میعادتکمیل پورا ہو نے کے بعد بھی مکمل نہ ہو سکی اُن کے ناقص کارکردگی کی وجہ عوام علاقہ میں اُن کے تبادلے کا مطالبہ زور پکڑنے لگا اور سب کی نظریں ایم این اے شاہد خٹک کے ایکشن پر مرکوز ہے کہ کب وہ ایکئسن آصف عمران کا تبادلہ کر ک سے کرواتے ہیں تاکہ نئے ایکئسن کے آنے سے التوا کے شکار منصوبت مکمل ہو سکے اور غریب عوام سکھ کا سانس لیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں