36

کچھ نیا سیکھنے کی جستجو میرے خون میں شامل ہے:عریشمہ مریم

لاہور(نیوز واچ) ڈھول پلیئر و ماڈل عریشمہ مریم نے کہا ہے کہ کچھ نیا سیکھنے کی جستجو میرے خون میں شامل ہے۔کامیابی حاصل کرنے کیلئے جدوجہد کرنا پڑتی ہے۔اب تک جوبھی کام کیا دلی طور پر اطمینان محسوس کرتی ہوں۔آگے آنے کیلئے کبھی شارٹ کٹ کا استعمال نہیں کیا۔اپنے سینئرز اوردوستوں سے ہمیشہ سیکھنے کی کوشش کی ہے۔الزام تراشی اور کیڑے نکالنا مجھے بالکل پسند نہیں ہے۔ایک انٹرویو میں ڈھول پلیئر نے کہا میری کامیابی کا راز بھی یہی ہے کہ ہمیشہ سیکھنے اور آگے بڑھنے کے عمل کو ترجیح دی جس کی بدولت آج مجھے یہ مقام حاصل ہوا ہے۔انہوں نے کہا میرا ایک ہی ایجنڈا ہے کہ جیو اور جینے دو،کسی کی زندگی میں مداخلت نہ کرواور کسی کو اپنی زندگی میں مداخلت کی اجازت نہ دو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں