48

ہنگو،رکن صوبائی اسمبلی شاہ فیصل خان کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

ہنگو(نیوز واچ)رکن صوبائی اسمبلی ہنگوشاہ فیصل خان کوبلیک میل کرکے 10لاکھ روپے ڈیمانڈ کرنے کاملزم گرفتار.خرشہ بانڈہ ہنگوکارہائشی ارسلان ولدمحمدعارف خودکوملٹری انٹیلی جنس کاڈارئیکٹرظاہرکرکے MPAشاہ فیصل سے بذریعہ موبائل فون گمنام نمبرات سے10لاکھ روپے ادائیگی کامطالبہ کرتارہا.ایم پی اے کوجان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں.تھانہ سٹی ہنگومیں مقدمہ درج تھانہ سٹی ہنگومیں ایم پی اے ہنگوشاہ فیصل خان کی مدعیت میں درج شدہ ایف ائی ارعلت نمبر185کے مطابق رکن صوبائی اسمبلی ہنگوشاہ فیصل خان کی جانب سے ائی جی پولیس خیبرپختونخوا کوارسال کردہ تحریری درخواست میں وضاحت کی گئی کہ موبائل نمبر0337.4666123سے ٹیکسٹ پیغامات کے زریعے کوئی خودکوملٹری ایجنسی اسلام ابادکاڈارئیکٹرظاہرکرتے ہوئے 10لاکھ روپے نقدی رقوم دینے کیلئے دباوڈالنے کیساتھ ساتھ عدم فراہمی کی صورت میں جان سے مارنے جیسے سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیتارہاہے.ہنگوپولیس کے مطابق افسران بالا کی جانب سے جاری شدہ احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس افیسرہنگوپیرشہاب علی شاہ کی خصوصی ہدایت پرتھانہ سٹی پولیس نے تفتیش اورتفصیلی انکوائری تحقیقات کرتے ہوئے بالاخر ارتکاب جرم کے ملزم ارسلان ولدمحمدعارف سکنہ خرشہ بانڈہ ہنگوکوپولیس کی کامیاب کاروائی میں حراست میں لیکرتھانہ سٹی ہنگومیں جعلی ڈارئیکٹرجنرل ملٹری انٹیلی جنس اسلام اباد ارسلان ولدمحمدعارف کے خلاف زیردفعات 25ٹیلی گراف/387/384/506پی پی سی کے تحت مقدمات درج کرلئے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں